10 جنوری، 2015، 2:19 PM

فرانس

فرانس میں پولیس کو القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش

فرانس میں پولیس کو القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش

مہر نیوز/10 جنوری/ 2015 ء : فرانس میں پولیس القاعدہ کے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے جنھوں نے دو روز کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں پیرس میں 17 افراد ہلاک کو ہلا ک کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پولیس  القاعدہ کے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے جنھوں نے دو روز کی دہشت گردانہ  کارروائیوں میں پیرس میں 17 افراد ہلاک کو ہلا ک کردیا ۔پولیس کے مطابق وہ ایئٹ بومیڈیئن کی تلاش کر رہے ہیں جو ایمدی کولیبلی کے ہمراہ تھیں۔ ایمدی نے جمعہ کو پیرس کے مشرقی علاقے میں یہودیوں کی مارکیٹ میں حملہ کیا تھا اور چار یرغمالیوں کو ہلاک کیا تھا۔پولیس نے جب سپر مارکیٹ میں دھاوا بولا تو ایمدی اس میں ہلاک ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ایئٹ ایمدی کے اس وقت بھی ہمراہ تھی جب ایمدی نے خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایئٹ مسلح ہے۔اس سے قبل جمعہ کو پولیس نے پیرس کے شمال مشرق علاقے ڈامارٹن آں گوئل میں میگزین چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کو کارروائی کر کے ہلاک اور کوشر سپر مارکیٹ کو یرغمال بنانے والے ایک شخص کو بھی ہلاک کر دیا۔ادھر  فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے خبردار کیا ہے کہ فرانس پر شدت پسندی کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے فرانس میں حملے کی ذمہ داری یمن میں سرگرم القاعدہ  دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1847902

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha